15 اپریل، 2024، 7:39 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85445793
T T
0 Persons

لیبلز

اسرائيل و روس کے سلسلے میں فرانس کا دوہرا رویہ

تہران-ارنا- فرانس کے وزير خارجہ نےروس کے سلسلے میں جو موقف اپنایا تھا، اسرائيل کے سلسلے میں اس سے مختلف موقف اختیار کیا ہے۔

فرانس کے صدر میکراں نے دعوی کیا کہ اسرائيلی حکومت نے ایک جارحیت کا جواب دیا ہے، اولمپک میں صیہونی کھلاڑیوں کی شرکت کو صحیح قرار دیا۔

میکراں نے ایسے حالات میں صیہونی حکومت کو اولمپک 2024 میں اپنے پرچم کے ساتھ شرکت کی اجازت دی ہے کہ جب روس کو اس حق سے محروم کر دیا گيا ہے۔

صدر فرانس سے حیرت انگیز بیان میں کہا: یہ نہيں کہا جا سکتا کہ اسرائيل ایک جارح ہے"

انہوں نے 6 مہینے سے زائد عرصے سے جاری صیہونی حکومت کے حملے کو کہ جس میں 33 ہزار سے زائد فلسطینیوں کا قتل عام کیا گيا ہے، " دہشت گردانہ حملے " کا جواب قرار دیا ہے۔

پیرس اولمپک 26 جولائي سے 11 اگست تک چلے گا۔ ان کھیلوں میں روس اور بلاروس کے کھلاڑیوں پر یہ پابندی عائد کی گئی ہے کہ وہ " غیر جانب دار" عنوان کے تحت کھیلوں میں حصہ لے سکتے ہيں  اور اپنی شہریت کا اعلان نہيں کر سکتے۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .